بینگلورو: دتہ تریا ہوس بالے کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نئے جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے ۔ ہوس بالے کو سر کاریہ واہ چنے جانے کا اعلان ہفتہ کو بینگلورو میں آر ایس ایس کی آل انڈیا ایوان نمائندگان میں کیا گیا۔ ہوس بالے 2009 سے آر ایس ایس کے معاون سر کاریہ واہ تھے ۔ انکا آر ایس ایس کے سر کاریہ واہ کے عہدے کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا ہے اور وہاب پچھلے 12 برس سے اس عہدے پر قابض سریش بھیاجی جوشی کی جگہ لیں گے ۔ ان کی پیدائش یکم دسمبر 1955 کو کرناٹک کے شموگا ضلع کے سورابا تعلقہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے انگریزی مضمون میں پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنی مادری زبان کنڑ کے علاوہ انگریزی، ہندی، سنسکرت، تمل، مراٹھی وغیرہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں کے اسکالر ہیں۔ وہ کنڑ ماہانہ ‘آسامی’ کے بانی ایڈیٹرہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں