Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

دبئی کے حکمران کی بیوی کے باڈی گارڈ سے ناجائز تعلقات، خاموش رہنے کے لئے دئیے تھے 12کروڑ روپے

دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا (46) کے اپنے م باڈی گارڈ رسیل فلاور (37) سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس نے باڈی گارڈ کو ان کے تعلقات کے بارے میں خاموش رہنے کے لئے قریب 12 کروڑ روپئے بھی دیئے تھے ۔ برطانیہ کی رپورٹ میں چلی سماعت کی بنیاد پر ڈیلی میل نے یہ دعویٰ کیا ہے ۔

دبئی کے حکمران نے شہزادی حیا کو بتائے بغیر ہی انہیں شرعی قانون کے تحت فروری 2019 میں طلاق دے دی تھی ۔ حیا کا باڈی گارڈ شادی شدہ تھا لیکن افیئر کی وجہ سے باڈی گارڈ کی شادی ٹوٹ گئی۔ شہزادی حیا دبئی چھوڑ چکی ہیں اور وہ کئی سالوں سے یوکے میں مقیم ہے۔

حیا نے بچوں کی تحویل سے متعلق برطانیہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا اور فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔ حیا اپنے باڈی گارڈ کو کافی مہنگے تحائف دیتی تھی جس میں 12 لاکھ کی گھڑی اور 50 لاکھ کی بندوق جیسی چیزیں شامل تھیں۔ حیا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اور چھوٹی بیوی تھیں۔