• 425
    Shares

دبئی : نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے ’ میوزیم آف دی فیوچر ‘ کو دنیا کے 14 خوبصورت ترین عجائب گھروں میں شامل کرلیا جوکہ منفرد نمایاں طرزتعمیر اور حساس ترین تکنیکی تخلیقی صلاحیت کا اعتراف ہے۔یہ میوزیم، طرزتعمیر کا ایک شاہکار ہے جوکہ دبئی کے مصروف قلبی مقام پر ہے، تکمیل پر یہ دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن جائے گا۔دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور بورڈ چیئرمین محمد القرقاوی کا کہنا تھا کہ اس میوزیم کا تعمیر سے قبل ہی دنیا کے اہم ترین مقامات کیلئے انتخاب ہونا تخلیق، ڈیزائن اور طرز تعمیر کیلئے متحدہ عرب امارت کو دنیا نمایاں مقام بخشتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی نے خود کو تخلیقی مرکز کے طور پر ثابت کیا ے، یہ نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویڑن کی مرہون منت ہے، یہ میوزیم اپنی تکمیل سے قبل ہی دنیا کے خوبصورت ترین عجائب گھروں میں شامل ہوا ہے۔یہ مستقبل کیلئے متحدہ عرب امارات اور دنیا کا گیٹ وے ہے جسے جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس کرکے بنایا جا رہا ہے۔اس کیلئے دنیا بھر سے ماہرین، تخلیق کار اور پیشہ وروں کو شامل کیا گیا تاکہ انسانیت کے مستقبل کی شکل والے اس چیلنج میوزیم کی تعمیر ہوسکے، اپنی تکمیل پر یہ لوگوں کو مستقبل کا منظر پیش کرے گا۔یہ میوزیم 30 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے، اس کے ڈھانچے کے ستون سات منزلہ اور عمارت 77 میٹر بلند ہے، اس کا پیش منظر سٹین لیس سٹیل کا ہے جوکہ 17 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہے، اس میں 14 ہزار میٹر عربی خطاطی کی گئی ہے جسے اماراتی آرٹسٹ مطر بن لھج نے ڈیزائن کیا۔عربی خطاطی میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے کئی قول پیش کیئے گئے۔ان میں ہم شاید سینکڑوں برس زندہ نہ رہیں لیکن ہماری تخلیقی مصنوعات ہمارے بعد طویل عرصہ تک میراث رہے گی اور مستقبل انہیں کا ہے جو اسکا تصور کرتے ہیں، اس کو ڈیزائن کرتے ہیں اور اسے انجام دیتے ہیں، مستقبل انتظار نہیں کرتا۔مستقبل کو آج ہی ڈیزائن کرکے اسکی تعمیر شروع کرنا ہوگی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں