دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر جبل علی بندرگاح میں بدھ کی درمیانی رات سے عین قبل ایک زبردست دھماکہ ہوا ، جس سے کئی کلومیٹر دور عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنار چور ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ یہ دھماکہ جبل علی پورٹ کے ایک چھوٹے جہاز پر ہوا۔دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف ، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا کہ جبل علی پورٹ پر ایک چھوٹے سائز کے کنٹینر جہاز کو آگ لگ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دبئی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل راشد ثانی المترشی نے دبئی میڈیا آفس کو بتایا کہ واقعے کے تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد آگ مکمل طور پر قابو میں آگئی۔ایک اہلکار نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا ، عملے کے تمام ارکان آگ کے بعد کنٹینر پھٹنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر پھینک گئے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کنٹینر میں کیا رکھا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں