برج خلیفہ کے نظارے والے ریسٹورنٹس میں 5,500 درہم
فی کس قیمت پر ٹیبل بکنگ
دبئی : متحدہ عرب امارات کی معورف ریاست دبئی میں نئے سال کی شام کے لیے ریستوران میں ٹیبل کی بکنگ ہزاروں درہم تک جا پہنچی ، برج خلیفہ کے نظارے والے ریستوراں نئے سال کے موقع پر 1,500 درہم سے 5,500 درہم فی شخص تک کی قیمت پر ٹیبل کی بکنگ پیش کرنے لگے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 31 دسمبر 2021 کو آدھی رات کے وقت دبئی ڈاؤن ٹاؤن برج خلیفہ میں شاندار آتشبازی سے روشن ہو جائے گا جس کیساتھ دبئی فاؤنٹین پر لیزر شو ‘ایو آف ونڈر’ بھی ہوگا ، جمعہ کو نئے سال کی شام کی شاندار تقریبات دیکھنے کیلئے سیاح اور رہائشی علاقے میں آخری لمحات کے دوران ریستوران کی بکنگ کروانے کیلئے کافی بھیڑ ہوتی ہے اسی وجہ سے دبئی مال اور سوق البحار میں برج خلیفہ کے نظارے والے ریستوران نئے سال کے موقع پر 1,500 درہم سے 5,500 درہم فی شخص تک کی قیمت پر ٹیبل کی بکنگ پیش کر رہے ہیں ، ریسٹورنٹ منیجرز تصدیق کرتے ہیں کہ زیادہ تر آؤٹ ڈور ٹیبلز پہلے سے ہی بک ہوچکے ہیں، صرف چند اب بھی دستیاب ہیں ، اس سال دبئی مال میں فاؤنٹین ایریا صرف ریسٹورنٹ کے مہمانوں کیلئے کھلا رہے گا جنہیں اس سہولت تک رسائی کے لیے ’یو از ایمار‘ ایپ سے کیو آر کوڈ کو پہلے سے ریزرویشن کروانا ہوگا اور QR کوڈ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔