دبئی: دبئی عدالت نے ایک سعودی ریپر کو اپنے گھر میں نشہ آور پودہ اگانے اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے گھر میں القنب نامی پودے اگا رکھے تھے جنہیں منشیات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔دبئی پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے گھر سے تین پودوں کے علاوہ منشیات ضبط ہوئے ہیں۔’اس نے ایک کمسن لڑکی کو بھی نشہ کرنے کا عادی بنایا ہے جس کی عمر ابھی 18 سال ہوئی ہے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’وہ دبئی کے معروف ٹاور میں مقیم تھا، اس کے ساتھ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ تلاشی لینے پر گھر میں نشہ آور پودے کی تین تھیلیاں اور پودہ اگانے کے لیے ایک آلہ بھی ضبط ہوا ہے’پودے کو حشیش میں بدلنے کے لیے مختلف آلات اور مواد بھی ملے ہیں۔عدالت نے چھ ماہ قید کے علاوہ ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں