دبئی : دبئی میں تقریباً تین کلوگرام کا نایاب روبی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔عرب نیوز کے مطابق برج الحمل نام کا قیمتی پتھر روبی آٹھ ہزار 400 قیراط (دو اعشاریہ آٹھ کلوگرام) وزنی ہے۔یہ کھردرا پتھر وسطی تنزانیہ کے ایک گاؤں ونزا سے نکالا گیا ہے۔ہالی وڈ اداکار تمر حسن 15 اپریل کو دبئی کے والڈورف استوریہ فنانشل سینٹر میں اس نایاب پتھر کو نمائش کے لیے پیش کریں گے۔دبئی میں ایس جے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ فرم اپنے نئے ’کیلسٹو کلیکشن‘ میں اس نایاب پتھر کو لانچ کر رہی ہے۔ کیلسٹو کلیکشن میں دنیا بھر سے قیمتی اور نایاب پتھر پیش کیے جائیں گے۔