دبئی : امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا(انٹری پرمٹ)متعارف کرادیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپریہ نیاویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کوسہولت مہیاکرنا ،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔یواے ای میں 14لاکھ ڈالر(50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر(500,000 امارتی درہم) ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھ ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں