دبئی : دبئی میں حکام نے ایک فلیٹ کی بالکونی میں پندرہ بظاہر مغربی خواتین کے برہنہ فوٹو شوٹ میں ملوث افراد کی ملک بدری کا حکم دیدیا ہے۔ دبئی کے پوش علاقے مرینا کی ایک بلند و بالا عمارت کی بالکونی پر اس فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاورسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ سکیورٹی حکام نے اس واقعے کو اماراتی معاشرے کی اقدار کے خلاف قرار دیکر گرفتاریاں کی تھیں۔ حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان خواتین کا تعلق کس ملک ہے۔ تاہم برطانوی اخبار ’دی سَن‘ کا کہنا ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ایک امریکی پورن ویب سائٹ سے منسلک ایک اسرائیلی ویب سائٹ کیلئے تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں