دبئی میں آئندہ تین سال میں اڑتی ٹیکسیاں نظرآئیں گی:شیخ محمد

165

دبئی : حاکم دبئی اورمتحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین سال میں ہوائی ٹیکسیاں دبئی کی فضا میں اڑتی نظرآئیں گی۔شیخ محمد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فضائی ٹیکسی کے اسٹیشنوں کے ڈیزائن کو عالمی حکومت کانفرنس(ورلڈ گورنمنٹ سمٹ) میں منظور کیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2026 تک الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) آپریشنز کا آغاز کرے گا۔دبئی ورٹی پورٹس کے مکمل طور پرتیارکردہ نیٹ ورک کے ساتھ دنیا کا پہلا شہر بننے کوتیار ہے ، ابتدائی طورپرفضائی ٹیکسیوں کے ذریعے چار بڑے علاقوں کو جوڑاجائے گا۔دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ، ڈاؤن ٹاؤن دبئی ، پام جمائیرہ اور دبئی مرینا میں فضائی ٹیکسیوں کے اسٹیشن ہوں گے۔