دبئی: دبئی کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مجاز مقامات سے باہرای اسکوٹر پارک کرنے پر 54.45 ڈالر (200 درہم) جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں نئے جرمانے کا اعلان الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے متعلق دیگر نئے قواعد کی تفصیل ساتھ کیا گیا ہے۔آر ٹی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ جو کوئی ای اسکوٹر لائسنس حاصل کرنا چاہتا ہے،اس کی عمر 16 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔