دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب کا اذان کیساتھ آغاز

الواصل پلازہ میں شرکاء کا اماراتی ایرہوسٹس نے مختلف زبانوں میں خیرمقدم کیا

دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بین الااقوامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایکسپو کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔عرب نیوز کے مطابق تقریب میں یہ ایکسپو چھ مہینے تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعہ اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔سفید اماراتی لباس میں مردوں اور اماراتی ایرہوسٹس نے مہمانوں کا مختلف زبانوں میں استقبال کیا، جبکہ رنگ برنگے لباس زیب تن کیے خواتین نے تقریب سے پہلے رقص کا مظاہرہ کیا۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے سامنے جھنڈے کو بلند کرنے سے ہوا۔قوی ترانے کے بعد معروف اماراتی پیانسٹ، کمپوزر اور موسیقار حسین الجاسمی نے لوگوں کا استقبال ’مرحبا یا ہالا‘ گا کر کیا۔ ان کے بعد سعودی گلوکار محمد عبدو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ایکسپو کا آفیشل تھیم سونگ ’دس از آور ٹائم‘ حسین الجاسمی، مایسا کرم اور الماس نے گایا۔ اماراتی وزارت برداشت و ہم آہنگی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے انسانی ترقی پر توجہ دی ہے اور اس کے لیے انفراسٹرکچر تعمیر کیا، معیشت کو بہتر کیا اور ہر کسی کے لیے خوشحالی اور آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کیے۔ گولڈن جوبلی کے سال میں آج ہم دنیا کے ساتھ وہ سبق شیئر کر رہے ہیں جو ہم نے سیکھے۔‘دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے یو اے ای میں لوگوں کا استقبال کیا۔

Leave a comment