• 425
    Shares

دبئی : دبئی ایکسپو 2020 میں قدیم مصری تابوت کو نمائش کے لیے پہنچایا گیا ہے جسے چھ ماہ تک تقریب میں رکھا جائے گا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ مصر کے پادری سامتک کا لکڑی کا تابوت ملک میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا تھا۔اس تابوت پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور دو باز بھی بنے نظر آ رہے ہیں۔اس تابوت پر قدیم مصری مذہب میں آسمان کی دیوی نٹ کی تصویر بھی نمایاں ہے جس نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں اور ہاتھوں میں پنکھ اٹھا رکھا ہے جو جو انصاف کی علامت ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں