• 425
    Shares

دبئی : گذشتہ روز دنیا کے سب سے بڑی ثقافتی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کا ا?غاز ہوا جس میں تقریباً 200 ممالک شرکت کررہے ہیں۔آئندہ 6 ماہ تک دبئی میں جاری رہنے والی اس نمائش میں جو ممالک شریک میں ان میں افغانستان بھی شامل ہے تاہم وہاں اگست کے مہینے میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد نمائش میں اس کا پویلین ویران پڑا ہوا ہے۔افغانستان کی اشرف غنی حکومت نے اس نمائش کے حوالے سے تیاری جاری رکھی ہوئی تھیں تاہم طالبان کے ملک پر کنٹرول اور سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد دبئی ایکسپو میں افغانستان کے پویلین میں کام رک گیا۔جس عمارت میں افغان پویلین موجود ہے اس پر تعینات گارڈ نے بتایا کہ پویلین میں کام پورا نہیں ہوا اور یہ عام لوگوں کیلئے بند ہے، کئی ہفتوں سے یہاں کوئی آیا بھی نہیں۔ایکسپو کے ایک نمائندے نے برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کو بتایا کہ افغانستان کا پویلین نمائش کے چھوٹے پویلینز میں سے ایک ہے۔ نمائندے نے کہا کہ مزید تفصیلات افغان پویلین ٹیم ہی بتا سکتی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ افغان ٹیم کہاں ہے اور اس میں کون کون شامل ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں