دبئی ایکسپومیں خواتین کی تعلیم اور جبری شادیوں پرتبادلہ خیال

دبئی : دبئی ایکسپو2020 میں خواتین کے پویلین میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس میں مصر، لبنان اور افریقہ کی نوجوان خواتین کارکنوں کو مجتمع کیا گیا تاکہ صنفی بنیاد پرتشدد،بچوں کی جبری شادی اورتعلیم تک رسائی نہ ہونے جیسے چیلنجوں کے اثرات کو اجاگر کیا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمپوزیم کا عنوان ’’ہم کرسکتے ہیں!لڑکیوں کوبااختیار بنانے کے لیے لڑکیوں کی آوازیں‘‘ تھا۔یہ اقوام متحدہ کے لڑکیوں کوبااختیاربنانے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔اس کا مقصد خواتین کے لیے مزید مواقع کی حمایت اورصنفی عدم مساوات کواجاگر کرنا تھا۔اس مباحثہ کی میزبانی برطانیہ میں قائم غیرسرکاری تنظیم (این جی او)سیوداچلڈرن نے کی۔سمپوزیم کی مہمان مقررہ مصری ٹی وی اینکرمونا الشازلی نے اپنی تقریر میں تعلیم کو تمام بچوں کا بنیادی حق قرار دینے پرزوردیا۔

Leave a comment