دبئی ٹی 10 لیگ کو بڑا جھٹکا: ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن گرفتار

0 31

حیدر آباد: ٹی 10 لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، پولیس نے ٹی 10 لیگ کی ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹی ٹین لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، پولیس نے عالمہ نوہیرا شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی۔

ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کی گرفتاری پر یو اے ای میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے

پولیس نے کہا ہے کہ عالمہ نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو حیدر آباد دکن میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہزاروں شہریوں نے ہیرا گولڈ کی پونزی اسکیم میں پیسے لگائے، دنیا بھر میں شہریوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔

ہیرا گولڈ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ گرفتار’ انویسٹرس میں ہلچل

ٹی 10 لیگ کی اسپانسر کمپنی کے خلاف ہندوستان میں فراڈ اسکیم کی تحقیقات جاری ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کی گرفتاری پر یو اے ای میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سیکڑوں شہریوں نے ہیرا گروپ کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا.