دارالعلوم کے طلباء کوہدایات۔ مدرسے سے باہر نہ نکلیں ،بغیر شناختی کارڈ داخلے کی نہیں ہوگی اجازت

0 60

پلوامہ میں حملے اور اس کے بعد دیوبند سے دو کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد دیوبند کے دونوں مدرسے دارالعلوم اور دارالعلوم وقف نے طالب علموں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔دارالعلوم نے طالب علموں کے مدرسے سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔ساتھ ہی بغیر شناختی کارڈ کے کسی کو بھی داخل نہیں دیا جائے گا ۔وہیں دارالعلوم وقف نے اپنے یہاں پڑھنے والے کشمیری طالب علموں کو واپس کشمیر جانے کو کہا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ جب تک کشمیر کے حالات عام نہیں ہو جاتے وہ یہاں نہ آئیں۔

بتاد یں کہ 22 فروری جمعہ کے روز دیو بند سے دوکشمیری طالب علموں عاقب اور نواز کودہشت گردوں سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز کے رابطے میں رہنے والے آٹھ افراد کے بارے میں نواز کے موبائل سے اے ٹی ایس کو کئی اہم معلومات ملی ہیں، جو اسے یوپی میں دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے تھے اور فدائین تیار کرنے کی ہدایات دے رہے تھے۔ اے ٹی ایس ان لوگوں کو بھی اس کیس میں شامل کر گرفتار کرے گی۔عاقب کے موبائل پر پاکستان زندہ باد کا سکرین سیور لگا ہے۔

#Saharanpur #Deobnad #DarulUloomDeoband #DarulUloomWaqf #KashmiriStudents #DarulUloomStudents Darul Uloom Deoband Darul Uloom Deoband Waqf