ادھے پور ، 18 جولائی (یو این آئی) دائودی بوہرہ فرقہ پیر کے روز عیدالاضحی منائے گا۔ عالمی وبا کووڈ ۔19 کے سبب سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے اصلاح پسند بوہرا فرقہ (بوہرا یوتھ) سے تعلق رکھنے والی دائودی بوہرہ جماعت نے اس مرتبہ برادری کے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ گھروں میں رہ کر ہی عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے ۔

دائودی بوہرہ جماعت کے سکریٹری ذاکر حسین پنساری نے تمام مسجد کمیٹیوں (رسول پورہ ، وجیہ پورہ ، خان پورہ ، خارول کالونی ، چمن پورہ ، خانجی پور اور پولا کمیٹی) کو تحریری طور پرہدایت جاری کی ہے اور کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کسی بھی مسجد میں زیادہ افراد جمع نہ ہوں اور فرقہ کے تمام لوگوں سے گھر میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ۔