خوفناک منظر.. سعودی عرب میں ایک کار 3 بچوں پر چڑھ دوڑی، تینوں بچے معجزانہ طور پرمحفوظ
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایک ناقابل یقین واقعے میں، سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کے ایک علاقے میں ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے 3 بچوں پر چڑھ دوڑی مگر تینوں بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔
— Aml shihata (@AmlShihata) May 21, 2023
سڑک پر نصب نگران کیمرے نے اس خوفناک لمحے کو محفوظ کرلیا جب کار بے قابو ہو کر تین بچوں سے ٹکرانے کے بعد ایک بچے، عبداللہ کے اوپر چڑھ گئی۔تاہم، عبداللہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ سر پہ پٹی لگی ہے اور ہاتھ زخمی ہے مگر خطرے سے باہر ہے۔
ویڈیو بنانے والے کا بیان ہے کہ "یہ عبداللہ ہے، جو گاڑی کے نیچے گرا، اور وہ زندہ ہے۔”انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ باقی دو بچے بھی ٹھیک ہیں۔