ناندیڑ:7جولائی( ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے گزشتہ چنددنوں میں چار خصوصی ڈیمو پیسنجر ٹرینیں چلائے جانے کی توقع ہے ۔ جس میں پورنا ۔اکولہ ۔آکوٹ‘ عادل آباد ۔ناندیڑ ۔پرلی ‘ ناندیڑ ۔ جالنہ ۔ نگرسول ‘حیدر آباد ۔نظام آباد ۔پورنا ٹرینیں شامل ہیں ۔

یوم آزادی سے قبل پورنا تا اکوٹ کے درمیان نئی خصوصی ڈیمو ریلوے شروع کی جاسکتی ہے ۔ساﺅتھ سنٹرل ریلوے کے مینجر کے 10جولائی کے مجوزہ دورہ کے بعد اس عمل میںتیزی آنے کی توقع ہے ۔دریںا ثناءساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب ڈیمو ٹرینیںچلائے جانے کے تعلق سے ناندیڑ ریلوے ڈویژن کوکوئی اطلاع نہیں ملی ہے اس طرح کی وضاحت رابطہ عامہ آفیسر راجیش شندے نے کی ہے ۔ کورونا وباءکے پیش نظر پیسنجر ٹرین گاڑیاںدیڑھ سال سے فی الحال بند ہیں ۔

جس کی وجہہ سے مسافروں کوبہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔اگرکسی کو ناندیڑ سے پورنا سفر کرنا ہے تو ایکسپریس ٹرین سے وہ بھی ٹکٹ ریزرویشن کرنا پڑرہا ہے ۔جس کی وجہہ سے مسافروں کے جیب پر کافی بوجھ پڑرہا ہے۔مگر اب ساوتھ سنٹرل ریلوے نے چار پیسنجر ٹرینوں کوچلانے کافیصلہ کیاہے لیکن فی الحال نظام الاوقات طئے نہیں ہوا ہے ۔دریں اثناء10جولائی کو ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینجر پورنا دورہ پرتشریف لارہے ہیںاس موقع پر ڈیمو ٹرینیںچلانے پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔