خوشخبری: جیو صارفین کو 5 سال تک ملے گی یہ مفت سروس، نہیں دینا ہوگا ایک بھی روپیہ

0 15

ریلائنس جیو اپنے یوزرس کیلئے ایک اور تحفہ لیکر آئی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے موبائل ڈیٹا نیٹورک جیو نے ہندستان کے اہم براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کے ساتھ 5 سال کیلئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اسپورٹس اینٹرٹینمینٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جیو اور اسٹار ٹی وی پر دکھائے جانے والے ہندستان کے تمام کرکٹ میچوں (ٹیلی وائزڈ کرکٹ میچ) کو جیو ٹی وی اور ہاٹ اسٹار کے یوزرس کیلئے فراہم کرائیں گے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے اس سلسلے میں اسٹار انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ شراکت داری ٹی۔20،ون ڈے انٹرنیشنل ، انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ اور بی سی سی آئی کے اہم گھریلو مقابلوں کو کور کرے گی۔

ہندستانی صارفین کو بہتر کنیکٹیوٹی کے ساتھ بیسٹ کرکٹنگ کنٹینٹ مہیہ کرانے کیلئے پہلی مرتبہ کرکٹ پروڈکشن، اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور ایک ہائی ۔اسپیڈ ڈیٹا نیٹورک ایک ساتھ آئے ہیں۔ یہ شراکت داری 5 سال کیلئے ہے اور یہ بیسٹ ان کلاس انٹرنیٹ اور موبائل پراینٹر ایکٹیوٹی کے ذریعے کرکٹ ویورشپ اور انگیجمینٹ کو نئے سرے سے متعارف کرائےگی۔ اس شراکت داری کے بعد جیو کے صارفین ہندستان کے تمام میچ اپنے موبائل فون پر دیکھ سکیں گے۔