چنڈی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے انتخابی منشور کا مزید ایک وعدہ پورا کرتے ہوئے تمام سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا طور پر آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 85 فیصد وعدے پورے کیے ہیں اور صد فیصد وعدوں کو وفاکرنے آگے بڑھ رہے ہیں۔ فی الحال جن ریاستوں میں الیکشن ہو رہے ہیں، ان میں بھی دوسری پارٹیوں کی جانب سے خواتین کو مفت بس سفر کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ ہر کوئی خواتین کو بہ اختیار بنانے کی بات کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے خواتین کو بہ اختیار بنانے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ٹکٹ کی شرحوںمیں50 فیصد کمی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اس سہولت کو مفت کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے پرائیویٹ بس آپریٹر سے بھی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کرایہ کی شرح کم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس اسکیم سے 1.31 کروڑ خواتین کو فائدہ ہوگا۔خواتین کے خلاف جرائم پر انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے تحفظ کے تئیں پابند عہد ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں