ریاض : سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرہ کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی ہے کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا۔اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔