خلیفئہ اشرف ملت ومظھرالمشایخ حافظ عمران خان اشرفی خطیب و اما م نورانی مسجد ملنڈ کو ٢۵/ویں محراب(تراویح )سنانے پر نے مباکبادپیش کی گئی آپ کی دستاربندی حضور شھیدراہ مدینہ علیہ الرحمہ اوراشرف ال صوفیاءکےمقدس ہاتھوں سےہوئی تھی
خلیفئہ اشرف ملت ومظھرالمشایخ حافظ عمران خان اشرفی خطیب و امام نورانی مسجد ملنڈ کو ٢۵/ویں محراب(تراویح )سنانے پر نے مباکبادپیش کی گئی
آپ کی دستاربندی حضور شھیدراہ مدینہ علیہ الرحمہ اوراشرف الصوفیاءکےمقدس ہاتھوں سےہوئی تھی
(پریس ریلیز)
اللہ تبارک وتعالی کافضل وکرم ہےکہ ہرسال کی طرح امسال بھی کثیرتعدادمیں حفاظ کرام نےتراویح میں ختم قرآن شریف کیا اورماہ رمضان کےمبارک راتوں میں سامعین کےقلوب واذھان کوتراویح میں قرآن شریف سناکرمنورومجلی کیا بہت سےایسےحفاظ کرام بھی ہیں جوکئی سالوں سےمصروفیات کےباوجود قرآن شریف باضابطہ طورپربخوشی سناتےہیں یہ توقرآن شریف کااعجازہےکہ وہ امت مصطفیٰ علیہ وآلہ وسلم کےسینےمیں محفوظ ہےدشمنان اسلام لاکھ کوششیں کرلیں مگروہ قرآن شریف کوکبھی مٹانہیں سکتے کیونکہ اس کامحافظ اللہ پاک ہےاوراس نےاپنےخاص مومن بندوں کواس کاحافظ ووراث بنادیاہے انہیں میں سےایک نمایاں نام نورانی مسجد ملنڈ کےخطیب وامام خلیفئہ اشرف ملت ومظھرالمشایخ حضرت حافظ وقاری مولانا محمد عمران خان اشرفی صاحب قبلہ کابھی ہےان کی امسال ٢۵/ویں محراب(تراویح)مکمل ہوئی ان کی دستاربندی دارالعلوم اہلسنت محبوب یزدانی رابوڑی تھانے سےہوئی فراغت کےموقع پرحضورشھیدراہ مدینہ انوارالمشایخ حضرت سیدشاہ انواراشرف اشرفی جیلانی عرف مثنی میاں علیہ الرحمہ جانشین غوث العالم مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیرسمنانی رضی اللہ عنہ نےاوراشرف الصوفیاءحضرت علامہ سیدمحمداشرف اشرفی جیلانی صاحب قبلہ خطیب وامام باؤلامسجدنےعلماءومشایخ کی موجودگی میں دستاربندی فرمائی فراغت کے بعد مسلسل تین سال تک اپ نے مادرعلمی ہی کی مرکزی اشرفیہ مسجدمیں تراویح سنایا اس کےبعدتین سالوں تک رضا مسجد امرنگر ملنڈ میں آپ نےتراویح سنایا اس کےبعدآپ ١٩/سالوں سےمسلسل نورانی مسجد ملنڈ میں آپ تراویح سنارہے ہیں آپ وہاں خطیب وامام بھی ہیں آپ بہترین خطیب اوربہت متحرک فعال ہیں آپ کےاندرخدمت خلق کابہترین جذبہ ہےآپ آل انڈیاعلماءومشایخ کےعظیم رکن ہیں اس کےبینرتلےمہاراشٹرمیں آپ کی خدمات بہت نمایاں ہیں آپ فیضان مخدوم اشرف چیریٹبل ٹرسٹ تھانےکےصدراورمدرسہ عطائےاشرف رابوڑی تھانےکےبانی ہیں اورخانقاہ عطائےاشرف رابوڑی کےبانی وذمہ دارہیں اس کےعلاوہ دیگر مدارس وتنظیموں کےذمہ داربھی ہیں آپ مقصود الاولیاء فرزند مخدوم سمناں آل رسول شہزادۀ غوث اعظم حضرت علامہ سیدشاہ مقصوداشرف اشرفی جیلانی جائسی علیہ الرحمہ سے مرید ہیں مختصریہ کہ آپ کی شخصیت مشہور و معروف ہونے کے ساتھ ہی ساتھ بہت مصروف بھی ہےآپ جہاں علوم دینیہ سے آراستہ ہیں وہیں عصری تعلیمات سےبھی آپ آراستہ ہیں آپ حالات حاضرہ پربڑی باریک نگاہ رکھتے ہیں اور لاینحل مسائل کےحل میں آپ کوخاص ملکہ حاصل ہے ہم ایسے پر بھار موقع پرحضرت حافظ وقاری عمران خان اشرفی صاحب کومبارکباد پیش کرتے ہیں اورساتھ ہی ساتھ نورانی مسجد کے اراکین وٹرسٹ کوبھی مبارکبادی دیتےہیں کہ آپ کی مسجدمیں ایسے متحرک فعال قابل خطیب وامام موجودہیں اور حضرت حافظ عمران خان اشرفی صاحب کے لئے دعاگوہیں کہ اللہ پاک اپنےحبیب علیہ وآلہ وسلم کےصدقے میں آپ کوایسی مزیدبہاریں عطا فرمائے اور آپ کو صحت و توانائی کے ساتھ درازئی عمر بالخیر عطا فرمائے آپ کواورآپ کےاہل خانہ کوخوشیاں نصیب کرےآپ کی دینی خدمات کےطفیل آپ کےوالدین کریمین کی مغفرت فرمائے۔