اورنگ آباد ، 19 دسمبر (یواین) مہاراشٹرکے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 283 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہیلتھ آفیسر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اسی عرصے کے دوران اس علاقے میں کورونا سے 10 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔مراٹھواڑہ خطہ کے تمام ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 43 نئے کیسزاور دو اموات ، ضلع جالنہ میں 39 نئے کیسز اور دو اموات ،ضلع عثمان آباد میں 31 نئے کیسز اور دو اموات ، ضلع لاتور میں 31 ،ضلع نانڈیرمیں 23 ، ضلع پربھنی میں 19 اور ضلع ہنگولی میں تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں