یوپی میں 70 سالہ خسر نے 28 سالہ بہو سے شادی کرلی : فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل
گورکھپور: ایک حیرت انگیز واقعہ میں یہاں موضع چھپیااومارومیں ایک70 سالہ شخص نے اپنی 28 سالہ بہو سے شادی کرلی۔ اس جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ہیں۔برہال گنج پولیس اسٹیشن میں بحیثیت چوکیدار کام کررہے کیلاش یادو کی بیوی کا12سال قبل دیہانت ہوگیاتھا۔
کچھ عرصہ بعد اس کے تیسرے بیٹے کابھی دیہانت ہوگیا۔کیلاش نے اپنی بیوہ بہوپوجا کی دوبارہ شادی کرائی لیکن یہ شادی برقرار نہیں رہ سکی۔جس کے بعد وہ گھرواپس لوٹ آئی اوراپنے سابقہ شوہر کے مکان میں ہی رہنے لگی۔کیلاش نے پڑوسیوں یاگاؤں والوں کواطلاع دیئے بغیر پوجا کے ساتھ چپ چاپ شادی کرلی۔
https://youtu.be/fBkODPsTLks
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ہی لوگوں کواس بات کا پتہ چلا۔ برہال گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے این شکلانے کہاکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر دیکھی ہے اوراس کے بارے میں تحقیقات کریں گے۔
गोरखपुर : 70 साल के ससुर ने अपनी 28 साल की बहू के साथ की शादी
◆ बेटे की मौत के बाद ससुर ने उठाया ये कदम pic.twitter.com/uom7XskzEP
— News24 (@news24tvchannel) January 27, 2023