• 425
    Shares

ناندیڑ:3. ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ ناندیڑ کے معروف ایم آر آئی ٹیکنیشن محمد ارشاد احمد گلبرگوئی کے چھوٹے بھائی محمد الطاف احمد گلبرگوئی ساکن ہتائی، ناندیڑ کا آج بتاريخ 3 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو ہارٹ اٹیک کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)۔

مرحوم نہایت ملنسار، صوم و صلوۃ کے پابند اور نیک طبیعت کے مالک تھے۔ الله تعالیٰ، مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے۔ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ مرحوم، محمد عبدالباقی صاحب گلبرگوئی مرحوم کے چھوٹے فرزند اور حکیم محمد عبدالسّلیم صاحب گلبرگوئی مرحوم کے بھتیجے تھے۔

ان شآء الله! مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر بمقام گنج شہیداں کربلا، ہتائی، ناندیڑ میں ٹھیک 5:30 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔