خبر غم: ناندیڑ کے نوجوان فرحت اللہ خان کا اچانک انتقال

7,083

ناندیڑ:20/ جنوری ۔( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے ناندیڑ معروف تاجر جناب صمد خان مالک انڈین ڈھابہ کے فرزند فرحت اللہ خان عمر 35سال کا آج بروز جمعہ کو ناگپور میں حرکت قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔

وہ پاسپورٹ بنوانے کیلئے ناگپور گئے ہوئے تھے اور جب پاسپورٹ کی کاروائی مکمل ہوئی تو ان کے قلب پر شدید حملہ ہوا جس کی وجہہ سے وہ انتقال کر گئے ۔

انکی میت کو آج شب دس بجے تک ناندیڑ لایا جائے گا اور کل بروز ہفتہ کو صبح دس بجے مسجد سرائے میر عالم ناؤ گھاٹ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔آ مین۔