• 425
    Shares

ناندیڑ:23 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)قدیم شہر ناندیڑ کے چوک بازار میں واقع مشہور و معروف مینار پان شاپ کے مالک جناب عبدالروف خان ولد مصطفی خان کا آج صبح دس بجے خانگی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ان پر حرکت قلب کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ گھر پر آرام کر رہے تھے۔ انکی نماز جنازہ و تدفین آج بعد نماز عصر مسجد بارہ امام منیار گلی میں ادا کی جائے گی

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔