BiP Urdu News Groups

ناندیڑ 12.جنوری۔(ورق تازہ نیوز) آج بروز منگل 12 جنوری کو شام سات بجے الحاج عبد المجید عرف ولی پاشاہ صاحب قریشی عمر 75( تاجر چرم) ولد حاجی مستان چودھری (مرحوم )صاحب منیار گلی ناندیڑکا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے.

مرحوم صوم صلاتہ کے پابند تھے. کل بروز بدھ(2021-01-13) صبح دس بجے مسجد قریشیہ منیار گلی چوک میں نماز جنازہ اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی .

مرحوم ڈاکٹر عبدالسمیح قرشی صاحب کے والد تھے.اور شفیع احمد قرشی سابقہ ڈپٹی میر کے ماموں جان تھے۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔امین