• 425
    Shares

ناندیڑ:14. ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے معروف انجینیرعبدالحسیب صاحب ولد عبد الکریم صاحب ساکن رحمت نگر ناندیڑ عمر تقریباً 52 سال کا آج صبح چار بجے علالت کے باعث احمد نگر میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔

وہ گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔اور علاج کی غرض سے احمد نگر گئے تھے۔تبلیغی جماعت ناندیڑ کےذمہ دار جناب عبدالسالار انجینئر اورعبدالروف کے وہ چھوٹے بھائی تھے۔یاد رہے کہ اگست کے مہینہ میں عبدالحسیب کے بڑے فرزند عبدالطحہ کا سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا۔جس کاانھیں گہرا صدمہ پہنچا تھا۔

آج رات پونے گیارہ بجے انجینیرعبدالحسیب کی تدفین گنج شہیداں کر بلا قبرستان ناندیڑ میں عمل میں آئے گی۔انکے پسماندگان میں بیوہ، دو لڑکے اور ایک بیٹی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔