ناندیڑ:27۔ جنوری.( ورق تازہ نیوز)یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابقہ ڈپٹی مئیر اور کارپوریٹر شمیم عبداللہ کے چھوٹے بھائی نعیم عبداللہ عمر 53 سال کا آج شب تقریباً 12بجے کے بعد حرکت قلب پر شدید حملہ کے بعد انتقال ہوگیا۔

وہ حکیم عبداللہ۔ شمیم عبداللہ اور وسیم عبداللہ (خوشبو کلاتھ سنٹر اسماعیل مارکیٹ ناندیڑ)کے چھوٹے بھائی اور لطیف عبداللہ کے بڑے بھائی تھے۔اج 27 جنوری کو صبح گیارہ بجے جلوس جنازہ مدینہ نگر میں واقع گھر سے نکلے گا نماز جنازہ اور تدفین گنج شہیداں کربلا ہتائی میں ادا کی جائے گی

آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین