ناندیڑ:26. اپریل۔( ورق تازہ نیوز)یہ خبر افسوس سے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب محمد سلیم جنتا ٹینٹ اتوارہ بازار ناندیڑ کا آج بروز منگل دوپہر ایک بجے حیدرآباد کے خانگی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شب ساڑھے دس بجے سراءے فخر اللہ شاہ اتوارہ بازار میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین ۔