ناندیڑ:22 مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ کی معزز شخصیت جناب محمدیوسف رضا ولد شیر محمد(عرف شیروبھائی مرحوم) کا آج22 مارچ کودوپہر چار بجے علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ انکی عمر 69 سال تھی ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج شب دس بجے مسجد بڑی درگاہ گاڑی پورہ میںادا کی جائے گی اوراسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔

واضح ہو کہ آج سے ایک سال قبل یعنی 22مارچ 2021 کویوسف رضا کی شریک حیات کابھی انتقال ہواتھا ۔اس طرح آج ایک سال بعد یوسف رضابھی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ پسماندگان میں دو بیٹے شیراز رضا اور شاداب رضااورچاربیٹیاں ہیں۔انکے برادر خورد محمد یونس قادری ہیں .ادارہ ’ ورق تازہ“ اللہ رب العزت سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے۔

یوسف رضا کے انتقال پر محمد تقی مدیراعلیٰ ورق تازہ ‘ محمد خورشیداحمد’ محمدعبدالسلام نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل دے۔