ناندیڑ:2۔ اپریل۔(ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ ثناء ہائی اسکول و جونیئر کالج کے بانی الحاج محمد احتشام الدین ولد وحید الدین عمر 65 سال کا آج 2 اپریل کو دوپہر بارہ بجے کے بعد حیدرآباد کے خانگی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا

انکے جسد خاکی کو حیدرآباد سے ناندیڑ منتقل کیا جارہا ہے۔نماز جنازہ آج شب ساڑھے نو بجے نعمانیہ مسجد چیتنئہ نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسراء نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔محمداحتشام سر( المعروف بڑے سر)کے اچانک انتقالِ سے ناندیڑ کے تعلیمی حلقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین۔ ادارہ ورق تازہ بھی مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے