ناندیڑ:18. (ورق تازہ نیوز)لیبر کالونی ناندیڑ میں واقع نوبل ہائی اسکول کے معلم عبدالقیوم خان کا آج 18 مارچ کو صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ا نکی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عابدین میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

معلم عبدالقیوم خان ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔وہ موظف آئی ٹی آئی انسٹرکٹر عبدالنعیم خان زئی اور کارپوریٹر علیم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔