Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

خبر غم : ناندیڑ کے معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر انصاری کا انتقال

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ: یکم جولائی۔(ورق تازہ نیوز) عوام الناس کو یہ اطلاع بڑے ہی افسوس کیساتھ دی جاتی ہے کہ شہر کے مشہور و معروف ماہرِ امراض اطفال ڈاکٹر نجم الحسن انصاری صاحب کامنگل کی رات تقریبا پونے بارہ بجے شہر کے اشونی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انکے فرزند ڈاکٹر رضوان انصاری نے بتایا کہ کچھ دنوں سے والد صاحب اشونی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن آج حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

نماز جنازہ بدھ کو صبح گیارہ بجے انصار کالونی نزد مال ٹیکڑی بریج میں ادا کی جائے گی اورگنج شہیداں کربلا کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

مرحوم ناندیڑ شہر کی معروف و مشہور شخصیت اور بچوں کے بہترین ڈاکٹر تھے اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔

ڈاکٹر صاحب نہایت شریف النفس، ہر دلعزیز، مخلص و ملنسار انسان تھے. انھوں نے اپنی ساری زندگی اُمّت کی بے لوث خدمات انجام دیں اور دعوت و تبلیغ میں اپنی زندگی وقف کر دی. وہ کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے.

قرآن مجید سے آپ کو اس قدر لگاؤ و والہانہ محبت تھی کہ اس میں کسی بھی قسم کی کتابت و طباعت کی غلطی کو برداشت نہیں کرتے تھے، فوراً قرآن مجید کی طباعت کرنے والے اداروں و ناشرین قرآن مجید کے علم میں ان طباعتی و کتابتی غلطیوں کی نشاندہی کراتے ہوئے انھیں سختی سے متنبہ کیا کرتے تھے تاکہ آئندہ قرآن مجید کی طباعت و کتابت میں کوئی غلطیاں باقی نہ رہیں.

اس سلسلے میں انھوں نے کئی ناشرین قرآن مجید کو انکی غفلت، کوتاہی و لاپرواہی کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی. الله تعالیٰ، ڈاکٹر صاحب مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین