خبر غم:مراٹھواڑہ کے سینئر صحافی حمید ملک کا اچانک انتقال

پربھنی:3. اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)یہ خبر اُردو صحافت کیلئے یقیناً افسوس ہیکہ علاقہ مراٹھواڑہ کے سینئر صحافی اور روزنامہ اورنگ آباد ٹائمز کے پربھنی کے نمائندے جناب حمید ملک صاحب عمر 73سال کا 3 اکتوبر کی شب تقریباً سوا گیارہ بجے کے قریب قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قادر آباد پلاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

مرحوم اسی ماہ اکتوبر میں اہل وعیال کو لیکر عمرہ کے سفر کی تیاری میں تھے اللہ انکی نیت کا بدل انھیں نصیب فرما ئے أمین ۔

ادارہ روزنامہ ورق تازہ بھی پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنے قرب و جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔