ناندیڑ:3فروری ۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر باغبان گلی میں واقع بُک بائنڈئنگ و پرنٹنگ پریس کے مالک سیدعبدالقدیر(عرف عمربھائی) کا آج 3فروری کو شب حرکت قلب پرحملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔انکی عمرتقریبا70سال تھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات کو صبح گیارہ بجے کربلا میں ادا کی جائے گی اور تدفین ناﺅ گھاٹ سرایے تکیہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔اس طرح کی اطلاع انکے فرزندان سیدزبیر ‘سیدعبدالرافع ‘سید عبدالہادی نے دی ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کواپنے قرب و جوار میں جگہ دے اورلواحقین کوصبر و تحمل دے۔ آمین