جنوبی افریقہ میں سب سے پہلے رپورٹ ہونے کے بعد ملک کے 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون ہندوستان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔

وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے اطلاع دی کہ ریاست کرناٹک میں اومیکرون کے دو معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اومیکرون اب تک 29 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اس کے کل 373 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔