خبردار!پرسنل ڈیٹا کے ساتھ بینک ڈیٹیلس چرا رہے ہیں یہ ایپس، فورا ڈلیٹ کر دیں
ممبئی۔10 جنوری .آج کل موبائل میں تمام ضروری پاسورڈس اور دوسری معلومات ہوتی ہیں۔ ایسے میں ہمارا ڈیٹا کتنا محفوظ ہے اس کے بارے میں بھی سوچنا بےحد ضروری ہے۔
ڈیٹا سکیوری کے مدنظر گوگل نے گزشتہ دنوں میں پلے اسٹور سے 85 ایپس کو ڈلیٹ کر دیا ہے۔ گوگل نے مانا ہے کہ یہ سبھی ایپس ہمارے پرسنل ڈیٹا پر نظر رکھ رہے ہیں۔خبروں کے مطابق یہ ایپس کسی جاسوسی ایپ کا حصہ ہیں۔ گوگل نے بھلے ہی پلے اسٹور سے ان ایپس کو ڈلیٹ کر دیا ہو، لیکن اگر آپ نے انہیں اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر دیا ہے تو آپ کو خود ہی انہیں ڈلیٹ کرنا ہوگا۔یہ ایپس اسکرین پر فل اسکین ایڈ کی طرح پاپ- اپ ہوتے ہیں لیکن بند ہونے کے باجود یہ ایپ بیک گراونڈ میں چلتے رہتے ہیں اور فون کے ہر فنکشن پر نظر رکھتے ہیں۔ یہ ایپس مسلسل آپ کے ان لاکنگ پیٹرنس پر بھی نظر رکھتےہیں اور یہی ڈیٹا لیک کی وجہ بنتا ہے۔جاپان کی سائبر سکیورٹی اور ڈفینس کمپنی ٹرنڈ مائکرو کے مطابق ان ایپس کو اب تک 90 لاکھ بار پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس میں سے ایپ ’ایزی یونیورس رموٹ‘ کو ہی 50 لاکھ بار ڈاون لوڈ کیا گیا ہے۔ ان 85 ایپس کی فہرست میں سے یہ سب زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا ایپ ہے۔
اگر آپ کو بھی اپنے موبائل کے پرسنل ڈیٹا کو محفوظ رکھنا ہے تو اس فہرست پر نظر ڈال لیں۔ اگر نیچے دئے گئے فہرست میں سے کوئی بھی ایپ آپ کے فون میں ہیں تو اسے فورا ڈلیٹ کر دیجئے۔