ممبئی :20جون۔ (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کے لئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ خطرناک ڈیلٹا پلس وائرس جو کورونا کی تیسری لہر کو جنم دے رہا ہے مہاراشٹرمیں بھی داخل ہوگیاہے ۔ ڈیلٹا پلس کے سات مریض مہاراشٹرا میں پائے گئے ہیں۔ سات مریض رتناگری ، پالگھر اور نوی ممبئی میں پائے گئے ہےں۔ ڈیلٹاپلس کے مریضوں ملنے کے بعد رتناگری میں انتظامیہ نے کچھ دیہاتوں کو سیل کردیا ہے۔

صحت کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس ڈیلٹا پلس ویرینٹ کی وجہ سے اگلے دو مہینوں میں کورونا کی تیسری لہر مہاراشٹر پر آئے گی۔ خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ویرینٹ کی وجہ سے مہاراشٹرا میں خطرہ بڑ ھ گیا ہے۔