سیالکوٹ میں خاوند کا بیوی کو دوسری شادی کا مذاق مہنگا پڑگیا، بیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، سات سال قبل دونوں کی پسند کی شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں پیش آیا جہاں دبئی میں مقیم محمد رمضان نامی شخص نے اپنی بیوی کو فون کرکے مذاق میں بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد 30 سالہ فوزیہ نے اپنے خاوند کو ویڈیو پیغام بھیجا کہ اگر اس نے سچ نہ بتایا تو اس کے پاس 10 منٹ ہیں اور وہ اپنی جان دے دے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوزیہ نے پہلے چھری دکھائی پھر ٹوکا اور آخر میں پنکھے سے لٹکا پھندا۔خاوند کے رابطہ نہ کرنے پر فوزیہ نے گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی فوزیہ تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے ساس اور سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔