وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ ہندوستانی سیاست میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی جگہ ایمانداری اور کارکردگی کو مقام مل رہا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو خاندانی بنیاد پر مبنی سیاست کے خاتمہ اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لئے آگے آنا چاہئے۔ نریندر مودی نے یہاں سوامی ویویکانند کی 158 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب سے ورچوئل ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کی نئی نسل کو قیادت سوپنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر برائے کھیل کیرن ریجیجو موجود تھے۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں