خالد بن سلمان کی یمن کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ کے خصوصی نمائندوں سے مشترکہ ملاقات

ریاض : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور یمن کیلئے خصوصی امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرکنگ سے مشترکہ ملاقات کی۔ یمن کی صورتحال، برادر یمنی عوام کی حمایت میں مملکت کا ثابت قدم موقف اور یمن میں ایک سیاسی حل تک پہنچنے اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے جاری کوششیں زیر بحث آئیں۔اس موقع پر شہزادہ خالد نے سعودی عرب کے امن کی حمایت میں عالمی برادری اور امریکہ کے موقف کو مملکت کی حکومت کی جانب سے گرانقدر قرار دیا۔ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے شہروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس فعل کو مسترد کر دیا گیا۔ ملاقات میں یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر، سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سیف اور مہمان وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

Leave a comment