خاتون کو جنگل میں لکڑیاں اکٹھی کرتے ہوئے 4.39کیرٹ کا ہیرا ملا

1,179

بھوپال: مدھیہ پردیش کا پننا، جو ہیروں کی کانوں کے لیے مشہور ہے، نے بہت سے غریب خاندانوں کیقسمت بدلی ہے ۔ کیونکہ انھیں یہاں انتہائی غیر متوقع جگہوں پر قیمتی پتھروں ملتے ہیں۔ایسی تازہ ترین مثال میں ایک غریب خاتون پر قسمت مہربان ہوئی ہے،جو مدھیہ پردیش کے پنا کے جنگلاتی علاقے میں لکڑیاں اکٹھی کرنے گئی تھی، اس وقت اسے 4.39 کیرٹ کا ہیرا ملا ہے

.خاتون، جس کی شناخت گیندابائی کے طور پر ہوئی اور ضلع کے پروسوتم پور گاؤں کی رہنے والی ہے، جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے جاتی تھی، جسے وہ بیچ کر اپنا رزق کماتی تھی۔بدھ کے روز، جب وہ لکڑیاں جمع کرنے میں مصروف تھی، اس نے دیکھا کہ اس سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک چمکتا ہوا پتھر پڑا ہے۔وہ اسے لے کر حکومت کے زیر انتظام ’ڈائمنڈ آفس‘ گئی اور وہاں موجود اہلکاروں کو دکھایا۔

وہاں، اسے بتایا گیا کہ "پتھر” جو اسے جنگل سے ملا اور لایا گیا ہے وہ دراصل ایک قیمتی ہیرا ہے۔خاتون کو جو کچا ہیرا ملا ہے، اسے نیلام کیا جائے گا اور حکومتی رائلٹی اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد رقم خاتون کو دی جائے گی۔ اس ہیرے کی مالیت 20-25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،‘‘اس سال فروری میں، ایک اینٹ بھٹی چلانے والے کو 26.11 کیرٹ کا ہیرا ملا تھا جس کی مالیت 1.2کروڑ روپے تھی۔ پچھلے سال دسمبر میں، چار مزدوروں کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہیں کھدائی کا کام کرتے ہوئے سات قیمتی ہیرے ملے۔مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں واقع، پنا اپنے مشہور ٹائیگر ریزرو کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔