حیرت انگیز بچی ،جس کی عمر 18 سالوں سے4 سال ہی ہے

ایک نامعلوم بیماری نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔اس بیماری کے شکار افراد کی عمر ایک جگہ رک جاتی ہے۔اس بیماری کے مرض کئی سال پہلے سامنے آئے تھے مگر اب تک اس بیماری کو کوئی نام نہیں دیا جا سکا۔ڈاکٹر رچرڈ اواکر ہی وہ شخص ہے ، جو کچھ دنوں میں اس بیماری کو کوئی نام دے گا۔اب تک تین خواتین نے اپنے بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر واکر رابطہ کیا ہے۔ڈاکٹر واکر کا کہنا ہے کہ میں اس بیماری کی وجوہات دریافت کرنے ہی والا ہوں۔جینیفر اُن لڑکیوں میں سے ایک ہے جو اس بیماری سے متاثر ہوئیں ہیں۔ 4سال کی عمر میں اس عجیب و غریب بیماری کا شکار ہونے والی جینیفر اب 22سال کی ہو کر بھی 4 سال کی ہے۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ 4سال کی عمر میں اس کی نشوونما رک گئی تھی، جس کی وجہ سے 22سالوں سے وہ خود کو چھوٹی بچی کی ہی ماں محسوس کرتی ہے۔اس بیماری کے شکار افراد میں جینیفر اکیلی نہیں۔ ایلیسا نام کی ایک لڑکی نشوونما دوران حمل رک گئی تھی۔ کچھ نہ کھا سکنے کے باعث وہ آپریشن سے تین ہفتے پہلے ہی پیدا ہوئی۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 ماہ کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ ان کی بچی اب تک ویسی ہی ہے جیسی پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے اس کے دماغ کا ایم آر آئی کرایا، مختلف ماہرین کو دکھایا مگر سب نے بتایا کہ ہر چیز نارمل ہے مگر آج 10 سال بعد بھی ایلیسا ویسی ہی ہے۔