حیران کن مہر: پاکستانی نے کیسے اپنی دلہن کو سونے میں تول دیا؟، ویڈیو دیکھیں

1,701

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک پاکستانی تاجر کی ایک ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی جس نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن کو اس کے وزن کے برابر سونے کا جہیز پیش کیا۔ اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا۔ویڈیو کلپ دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے سرخ اور سبز رنگ کا روایتی پاکستانی لباس پہنا ہے اور وہ اپنے دولہا کے ساتھ چل رہی ہے۔ اس کے بعد وہ بڑے پیمانے کے ترازو کے دو پلڑوں میں سے ایک پر بیٹھ گئی۔ مدعو کرنے والوں میں سے ایک نے دوسرے پلڑے میں سونا رکھا جو اس کے وزن کے برابر ہوگیا۔واضح رہے کہ اس شخص نے دلہن کا مہر اس کے وزن کے برابر سونا دینے کا ارادہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ویڈیو سامنے آئی تو اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ پیسے کا غیر ضروری استعمال ہے۔ دوسرے لوگوں نے بھی اس وقت جب پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اس طرح کے دکھاوے پر کڑی تنقید کی ۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر موجود افراد نے بتایا کہ یہ شادی دبئی میں ہوئی ہے۔تاہم سب کو اس وقت حیرت ہوئی جب بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ استعمال کیا گیا سونا جعلی تھا اور یہ ویڈیو "جنرل ویڈنگ تھیم” کا حصہ تھی جسے بالی ووڈ کی مشہور فلم "جودھا اکبر” کی نقل کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا۔