حیدرآباد کے اس ہوٹل میں دنیا کا سستا ترین کھانا : صرف 15 روپئے میں قیمہ۔۔۔ مزید معلومات اس ویڈیو میں
حیدرآباد : حیدرآباد اور اس کی تہذیب ساری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں اور بعض ایسی خصوصیات ہیں جو حیدرآباد کو دنیا کے دوسرے مقامات سے ممتاز بناتے ہیں۔ حیدرآباد کی خصوصیات میں جہاں اس کی محبت و مروت اور انسانیت نوازی نمایاں ہے وہیں حیدرآباد کے پکوان اپنی لذت کے باعث ساری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ یہاں کی مختلف ڈشس اور ذائقوں کے بارے میں مشہور ہیکہ حیدرآبادی ڈشس کھانے والے اپنی انگلیاں بھی چاٹ لیتے ہیں۔ اگرچہ موتیوں کے اس شہر کے کونے کونے میں آپ کو یہ ڈشس مل جائیں گی ۔
حیدرآباد میں کھانے کے مختلف اوقات ہیں۔ صبح کا ناشتہ جو چھ بجے صبح سے دس بجے تک ہوا کرتا تھا۔ چائے کا استعمال پچھلے زمانے میں حیدرآباد میں نہیں تھا۔ لیکن بعد کو اس کا رواج ہو گیا ۔ دوپہر کا کھانا گیارہ بجے سے دو تین بجے تک ہوا کرتا ۔ رات کا کھانا شام چھ بجے سے رات کے گیارہ بجے تک ہوا کرتا تھا۔
ایسے ہی ایک ہوٹل رحمانیہ ہے جو 2-37/C15، زیبا باغ، مراد نگر، حیدرآباد، تلنگانہ 500028، انڈیا میں واقع ہے ۔ جہاں پر آپ بہت ہی کم پیسوں میں پیٹ بھر ناں ویج کھانا کھا سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں
#Hyderabad #cheapest #Foodie pic.twitter.com/Uie1cakuIr
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) February 19, 2023