حیدرآباد میں گاندھی جی کے قاتل گوڈ سے کے پورٹریٹ کیساتھ رام نومی جلوس نکالا گیا
حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں جمعرات کے روز نکالئے گئے رام نومی جلوس جس کی قیادت بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کی‘ اس دوران مہاتماگاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے پورٹریٹ کونمایاں طورپر دکھا یاگیا۔
شوبھایاتراکے دوران جس کی قیادت متنازعہ لیڈرنے کی‘چندشرکا کو جن کے ہاتھوں میں زعفرانی پرچم تھے‘گوڈسے کی تصویرکے ساتھ نغموں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس یاترا میں سینکڑوں افراد شریک تھے جس کا آغازسیتارام باغ کی ایک مندر سے ہوااوریہ یاتراگوشہ محل علاقہ کے مختلف مقامات سے گزری۔